آریان خان اور سہانا خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا کی نئی اسٹائلش انداز میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔آریان خان اور سہانا نے گزشتہ روز ممبئی میں مادھوری ڈکشت کی فلم ’ماجا ما‘ کی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں سے ان کی اسٹائلش انداز سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق آریان خان فل آستین والی سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں پرکشش نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سہانا نے سیاہ رنگ کی چیک کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے، تصویر میں وہ خوبصورت انداز میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان اور بیٹی سہانا فلم انڈسٹری میں اب قدم رکھ رہے ہیں لیکن وہ اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اکثر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع بنے رہتے ہیں۔

آریان خان امریکی شہر لاس اینجلس میں فلم میکنگ پڑھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے والد شاہ رخ خان کی نئی والے آنے والی فلم پٹھان میں معاونت بھی کی ہے۔اسی طرح سہانا خان زویا اختر کی ویب سیریز ’ دی آرکائیوز‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہی رہیں۔