فواد خان کی نئی مولاجٹ سو کروڑ کا بزنس کریگی، ہمایوں سعید کا بڑا انکشاف
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیلیویژن ڈراموں اور فلموں کے مقبول ہیرو اور فلم ساز ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جیو اور بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ سو کروڑ سے زیادہ بزنس کریگی اور اس طرح یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو سو کلب کی بنیاد رکھے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستانی فلموں کے سب سے مقبول ہیرو ہمایوں سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد خان مولاجٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نت کے کردار میں ایکشن کرتے ہوئے بہت اچھے لگ رہے ہیں۔
ماہرہ خان مکھو جٹنی اور حمائمہ ملک دارو نتنی کے کردار میں پنجابی میں ڈائیلاگ ڈلیوری کرتی اچھی لگ رہی ہیں۔ نئی مولا جٹ جیسا کہ پنجابی زبان میں بنی ہے۔ اس لیے سب پسند کریں گے۔نئی مولاجٹ کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔اس فلم کی کامیابی سے سب سے فلم انڈسٹری اورمجھ جیسے فلم ساز کو زیادہ ہوگا۔جو ہر سال فلم بناتا ہے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ میری فلموں نے سب سے زیادہ بزنس کیا۔میں نے ماہرہ خان کے ساتھ فلم بن روئے میں کام کیا تھا۔ جب کہ حمزہ علی عباسی نے میری فلموں میں عمدہ کام کیا ہے۔