منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا . لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی .

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی .
عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی ہے . عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا ہے . عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے .

. .

متعلقہ خبریں