فرح خان نے گوری خان کو ’مڈل کلاس پنجابی‘ کیوں کہا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف کوروگرافر فرح خان نے گوری خان کو متوسط طبقے کی پنجابی لڑکی کا خطاب دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرح خان ، کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کے شو میں مدعو تھیں۔اس شو میں دوران گفتگو فرح خان نے اپنی اور گوری خان کی ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گوری سے ان کی پہلی ملاقات 1991 میں شادی کے دوسرے روز گوا میں ہوئی تھی اور تب سے اب تک دونوں اچھے دوست ہیں۔
ان کی دوستی کو اب تک 32 برس بیت چکے ہیں اور آج بھی گوری خان بالکل ویسی ہی ہیں ’مڈل کلاس پنجابی لڑکی‘ کی طرح ہی ہیں۔کامیابی، پیسے اور شہرت نے انہیں مغرور نہیں بنایا، وہ آج بھی یاروں کی یار ہیں۔
واضح رہے کہ گوری خان انٹیرئر ڈیزائنر ہیں اور ان دنوں ایک منفرد شو ’ڈریم ہومز‘ کی مزبانی کر رہی ہیں جس میں وہ مختلف بالی ووڈ شخصیات کے گھر کو ڈئزائن کرکے اسے نیا لُک دیتی ہیں۔ ان کا یہ شو 6 اقساط پر مبنی ہے، اس شو کی تیسری قسط میں فرح خان مدعو تھیں۔