پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دو سال کے دوران پاکستان میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔یہ بات وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک نے سینیٹ کے اجلاس میں سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ وفاقی وزیر نے تحریری جواب میں بتایا کہ پہلے سی پیک کا فیز ون چل رہا تھا اس فیز میں انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ تھی اس لیے زیادہ تھی اب انڈسٹریل انویسٹمنٹ ہے اس لیے کمی آئی ہے۔
چوہدری سالک نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران چینی سرمایہ کاری میں کمی کی مختلف وجوہات ہیں، کورونا کی وباء عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے، وبا سے معاشی رکاوٹیں اور سماجی پابندیوں کے باعث سی پیک سرگرمیاں کم ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک، بجلی اور انفرا اسٹرکچر کے تحت پہلے فیز کے منصوبے مکمل ہوگئے، دوسرے مرحلے میں سی پیک صنعتی تعاون اور اقتصادی زون شامل ہیں۔

Recent Posts

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

4 mins ago

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی…

19 mins ago

ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے…

22 mins ago

لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس چارج کیے گئے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،…

30 mins ago

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پریوینشن آف…

39 mins ago

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

6 hours ago