پاک بھارت ٹاکرے کی منتظر عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ، امپائر کون ہو گا۔۔۔؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فرسٹ راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔ایونٹ میں مجموعی طور 16 امپائرز فرائض انجام دیں گے جب کہ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی امپائر احسن رضا کو بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ بنایا گیا ہے

جب کہ اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جب کہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

1 min ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago