سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی جب کہ 12 حلقوں میں16 اکتور کو ہونے والے ضمنی انتخابات شیڈول کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن اور ضمنی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ 12حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر ہو رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کو اجلاس میں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کےلیے رابطےکئےگئے ہیں حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کرناضروری ہے۔اجلاس میں سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں بریفنگ پر کہا گیا کہ سندھ میں 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے پولیس کی نفری کم ہونے کی درخواست کے ساتھ کہا گیا کہ 3 ماہ کےلئے الیکشنز ملتوی کیے جائیں۔ حکومت نے کہا کہ ندرون سندھ پولیس کی نقل وحرکت ممکن نہیں نفری کم ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے سندھ حکومت کی درخواست کیا جائزہ لیا گیا ہے امن وامان برقرار رکھنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ اوروزارت دفاع سے بھی رابطے میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے وفاقی حکومت 600 ملین روپےطلب کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔ فنڈز کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن کی طرف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز بروقت فراہم نہیں کئےگئے تو الیکشن کاانعقاد ممکن نہیں ہوگا۔