ٹانک میں فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔