حقیقی آزادی تحریک میں سب نے جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا، عمران خان

پشاور (قدرت روزنامہ)‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی تحریک میں سب نے جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔پشاور میں پارٹی قائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج قوم کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیے کال دے سکتا ہوں، سب نے حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک پر چوروں کا تسلط ہے، جو 30 سالوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں، کسی سے ذاتی لڑائی نہیں قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لے کر اپنی چوریاں معاف کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف 10 سالوں میں چار گنا قرضہ بڑھایا، حکومت میں آئے تو آدھا پیسا قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی اولادیں باہر تھیں اور خود بھی باہر بھاگ گئے، باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرادی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے، مگر اب انہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو عام آدمی کی فکر نہیں، یہ اپنی چوری چھپانے آئے ہیں، نیب پر اپنا آدمی بٹھا دیا تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں۔
عمران خان نے کہا کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے، مجھ پر جھوٹے کیسز بنا رہے ہیں تاکہ ان کا راستہ صاف ہو سکے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے، پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی نے کردار ادا کرنا ہے۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

1 hour ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 hours ago