پی ٹی آئی لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ چڑھائی کے معاملے پر وزیر داخلہ کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا، سکیورٹی ایجنسیز نے وزیر داخلہ کو ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی، لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس سمیت، سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کی 30 ہزار نفری کا بندوبست کرنے، ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاک فوج، اسلام آباد میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہوگی، لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کے زیر صدارت اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد اور تنظیموں کیخلاف ایکشن کی منظوری دی گئی، لانگ مارچ کی صورت میں آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، شہریوں کی نقل و حمل کی آزادی، ہسپتالوں اور سکولوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

Recent Posts

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

2 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

14 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

29 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

41 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

54 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago