مینار پاکستان گراؤنڈ میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں پیش آنے والے میں کچھ ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر چیئرمین نادربھجوا دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ چئیر مین نادرا سے ٹیلی فون پر بات کرکے ملزموں کی شناخت کا عمل فوری شروع کرنے کیلئے کہا۔ نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجود ملزموں کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔ ملزمان کے خلاف تمام ثبوت اور شواہد اکٹھے کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا تا کہ ملزمان قرار واقعی سزا سے بچ نہ سکیں۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 354-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔خاتون پر تشدد اور دست درازی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔