پودینہ آدھے سر کے درد کا مؤثر علاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پودینہ کھانا تو ویسے ہی صحت کے لیے کافی فائدہ مند مانا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سردرد کی شکایت کو بھی دور کرسکتا ہے؟وہ افراد جو میگرین کا شکار ہیں یا جن کے سر میں اکثر و بیشتر درد رہتا ہے، وہ یقیناً اس بات سے اتفاق کریں گے کہ سردرد ہونے کے بعد ان کی روز مرہ کی زندگی کس حد تک متاثر ہوتی ہے۔
تاہم اب سامنے آئی ایک تحقیق میں سردرد سے نجات کا نہایت آسان نسخہ سامنے آگیا ہے۔جاپان کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ شدید سر درد یا میگرین کی صورت میں پودینے کا جیل لگانے سے تکلیف کم یا ختم ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی ایک امریکی تحقیق سامنے آئی تھی جس میں پودینے کے جیل کے استعمال اور اس کے اثرات کا مشاہدہ شہریوں پر کیا گیا تھا۔ان افراد میں سے 7 افراد کا درد مکمل طور پر ختم ہوا تھا جبکہ 13 کے درد میں کمی آئی البتہ 5افراد کو کسی قسم کا افاقہ نہیں ہو سکا تھا۔
اس تحقیق کے بعد ایک جیل متعارف بھی کروایا گیا جس کو ‘اسٹاپ پین’ (Stopain) کا نام دیا گیا تھا۔سر درد یا میگرین کے دورے کے دوران جیل گردن کے پچھلے حصے پر لگانے سے درد کم کرنے میں بہت حد تک مدد ملتی ہے۔آدھے سر کے درد یعنی میگرین کے لیے مینتھول جیل انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے اور اس کو سر کا درد کم کرنے میں مؤثر پایا گیا ہے۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

2 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

2 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

3 hours ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago