پودینہ آدھے سر کے درد کا مؤثر علاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پودینہ کھانا تو ویسے ہی صحت کے لیے کافی فائدہ مند مانا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سردرد کی شکایت کو بھی دور کرسکتا ہے؟وہ افراد جو میگرین کا شکار ہیں یا جن کے سر میں اکثر و بیشتر درد رہتا ہے، وہ یقیناً اس بات سے اتفاق کریں گے کہ سردرد ہونے کے بعد ان کی روز مرہ کی زندگی کس حد تک متاثر ہوتی ہے .
تاہم اب سامنے آئی ایک تحقیق میں سردرد سے نجات کا نہایت آسان نسخہ سامنے آگیا ہے .

جاپان کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ شدید سر درد یا میگرین کی صورت میں پودینے کا جیل لگانے سے تکلیف کم یا ختم ہو سکتی ہے .
یاد رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی ایک امریکی تحقیق سامنے آئی تھی جس میں پودینے کے جیل کے استعمال اور اس کے اثرات کا مشاہدہ شہریوں پر کیا گیا تھا . ان افراد میں سے 7 افراد کا درد مکمل طور پر ختم ہوا تھا جبکہ 13 کے درد میں کمی آئی البتہ 5افراد کو کسی قسم کا افاقہ نہیں ہو سکا تھا .
اس تحقیق کے بعد ایک جیل متعارف بھی کروایا گیا جس کو 'اسٹاپ پین' (Stopain) کا نام دیا گیا تھا . سر درد یا میگرین کے دورے کے دوران جیل گردن کے پچھلے حصے پر لگانے سے درد کم کرنے میں بہت حد تک مدد ملتی ہے . آدھے سر کے درد یعنی میگرین کے لیے مینتھول جیل انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے اور اس کو سر کا درد کم کرنے میں مؤثر پایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں