اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی . نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق دیشا پٹانی کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ الیگزینڈر ایلیکس الیک کے ساتھ نظر آ رہی ہوتی ہیں اور الیگزینڈر اپنے بازو پر کندہ ہوئی دیشا کی تصویر دکھا رہا ہوتا ہے .


یہ ویڈیو دیشا پٹانی کی بہترین دوست اور ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف نے بنائی .

دیشا کی طرف سے انسٹا سٹوری میں الیگزینڈر کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں وہ لکھتی ہیں کہ ’’الیکسی، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ تم میرے دوست ہو . ‘‘

. .

متعلقہ خبریں