نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے . میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہمیشہ وکٹیں لینا اولین ترجیح ہوتی ہے ، میرا مقصد ہوتا ہےکہ ٹیم کے لیے اپنی بہترین پرفارمنس دوں .

ان کا کہنا تھا کہ جب نیوزی لینڈ باولنگ کر رہی تھی تو گیند زیادہ باونس نہیں ہو رہا تھا اور وہاں سے یہ آئیڈیا ہو گیا تھا کہ اگر ہم وکٹ ٹو وکٹ گیند کریں گے تو وکٹیں مل سکتی ہیں . انہوں نے کہا کہ آخری دو اوورز میں کوشش کی ویری ایشن کے ساتھ باولنگ کروں ، ڈیتھ اوورز میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو گھیرنے کی کوشش کی .

. .

متعلقہ خبریں