نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران ہم نے مختلف کمبی نیشن کا جائزہ لیا ، ہم اپنے بنچ سٹرنتھ کو دیکھنا چاہتے تھے ، اس سیریز میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ہوئیں لیکن ہمیں مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے .

ان کا کہنا تھا کہ باولنگ کے آغاز میں فاسٹ باولرز کا گیند سوئنگ ہو رہا تھا لیکن پاور پلے کے بعد جب اسامہ میر نے باولنگ شروع کی تو محسوس کیا کہ یہ پچ سپنرز کو زیادہ مدد فراہم کر رہی ہے ، ہم آٹھ باولرز کا استعمال کر رہے تھے جن میں سے چار سپنرز تھے ، جب آپ کے پاس باولرز کی اتنی زیادہ آپشن موجود ہو تو باولنگ دینا ایک مشکل ٹاسک ہوتا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم تجربے کار باولر ہیں اور وہ پاور پلے کے بعد بھی اچھی باولنگ کرتے ہیں ،نئی گیند بلے پر اچھی آرہی تھی لیکن جیسے ہی گیند تھوڑا پرانا ہوا تو گیند بازوں کو مدد ملی .

بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ میں ہمی 15سے 20رنز مزید کرنے چاہیئں تھے . ان کا کہنا تھا کہ بیٹر کے طور پر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا ہوتاہے ،فیلڈنگ پر دھیان دینا ہوتاہے اور وکٹوں کے درمیان میں اچھی رننگ کرنی ہوتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں