فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، نورا فتحی پرفارم کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں، ویڈیو لنک میں
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ڈانس کوئین نورا فتحی رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ڈانس کے جلوے بکھیریں گی، انہوں نے آفیشل گانے ’لائٹ دی سکائے‘ کی جھلکیاں اپلوڈ کی ہیں جس میں نورا فتحی کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نورا فتحی کسی بھی فیفا ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے والی پہلی بھارتی پرفارمر ہوں گی
جو کہ دسمبر میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں نہ صرف کولمبین گلوکارہ شکیرا اور امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا یہ آفیشل ترانہ 7 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا جس کے ہندی حصے میں نورا پنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔