کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں آپ کا علاج ہو؟مریم نواز کی لندن روانگی وقت شہری کا سوال، مریم چلتی بنی

دوحہ (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد برطانیہ چلی گئی ہیں اور ان کے قطر ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک پاکستانی نے 30 سالہ حکومتی کارکردگی اور بیرون ملک علاج کے حوالے سے سوال کرلیا، شہری نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ تیس سال سے اقتدار میں ہیں کوئی ہسپتال ایسا کیوں نہ بنایا جہاں علاج ہوسکے‘۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ جاتے ہوئے مریم نواز کا پہلا قیام قطر میں تھا جہاں وہ ایک روز قیام کریں گے ،

یہاں پہنچنے پر ایک پاکستانی نے کہا کہ “مریم ، ایک بات پوچھنی تھی آپ سے ، کہ 30 سالوں سےآپ کی حکومت ہے، کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا پاکستان میں جہاں آپ کی سرجری ہوسکے؟”یہ سوال سُن کر مریم نواز بغیر جواب دیے آگے بڑھیں اور لفٹ میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ مریم نواز پریس کانفرنس میں بتاچکی ہیں کہ ان کا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لیے وہ لندن جانے کا ارادہ رکھتی ہیں ، یہاں علاج دستیاب نہیں