عمران خان نے بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عمران خان نے سابق خاتون اول بشری بی بی اور ڈاکٹر ارسلان کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ذکر کیا کہ “ایک اور بھی آڈیو لیک ہے میرے گھر سے میرے محفوظ لائن سے بشریٰ بیگم کال کر رہی ہیں کسی کو وہ بھی لیک کی گئی تھی”۔ میزبان نے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا کہ تو آپ کو شک ہے کہ یہ موجودہ حکومت نے کال لیک کی ؟ جس پر چیئر مین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ “جس نے بھی کی ہے سوال یہ ہے کہ اسے ریکارڈ کس نے کیا “؟ واضح رہے کہ ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی

جس میں بظاہر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں “کہ اتنے لوگوں کا فون آیا ہوا تھا کہ آپ کا سوشل میڈیا ایکٹو تھا، اب ایک ہفتے سے ایکٹونہیں ہے، ایسا کیوں ہے بیٹا؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے”۔ مبینہ آڈیو لیک میں بشریٰ بیگم ارسلان کو ہدایات دیتی ہیں کہ “علیم خان جیسے بہت سے لوگ میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بولیں گے، یہ لوگ اور زیادہ گند ڈالیں گے،فرح کا ذکر کریں گے،آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا، بس آپ نے ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے”۔ آڈیو لیک میں مزید سنا جا سکتا ہے کہ سابق خاتون اول کہتی ہیں کہ ” سوشل میڈیا میں لیٹر کو اٹھانا ہے، ہمیں پتا ہے لیٹر صحیح ہے اور غداری کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں، غداروں میں باہر کی قوتیں بھی ہیں اور اندر کی بھی ہیں ، آج آپ نے روس کامعاملہ اٹھانا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے،

ان (روس)کو بھی پتا ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے،آج ان کا بیان بھی آیا ہے۔ حکومت شفاف انتخابات اور عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں ، عمر سرفراز چیمہ سابق خاتون اول نے کہا کہ “میرے اور خان کے متعلق انہوں نے بہت گند اڑانا ہے،آپ نے اسے بھی غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے،خاتون اول کی ہدایات پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ایسا ہی کریں گے کہ یہ خود غدار ہیں اس لئے دوسروں کو ملوث کر رہے ہیں”۔