دھنوش اور ایشوریہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار، گیت نگار اور پلے بیک گلوکار دھنوش اور اہلیہ ایشوریہ رجنی کانت نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے 9 ماہ بعد اداکار دھنوش اور اُن کی اہلیہ، معروف تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشویہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر کے پھر سے ایک ساتھ جینے مرنے کا ارادہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنوش اور ایشوریہ، دونوں کے خاندانوں نے سُپر اسٹار رجنی کانت کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
تامل سینما کے سُپر ہیرو، رجنی کانت کے داماد دھنوش اور بیٹی ایشوریہ کو خاندان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ شادی کو چلانے کی کوشش سمیت مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ تاحال اس جوڑی کی جانب سے کوئی حتمی یا تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایشوریہ اور دھنوش کی شادی 2004ء، نومبر میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔