بیوی نے شوہر کی سابقہ محبوبہ سے دوسری شادی کروا دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) خاوند کی محبت میں بھارتی خاتون نے اپنے ہی شوہر کی سابقہ محبوبہ سے شادی کروا دی۔ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے کہ کسی بیوی نے اپنی شوہر کی دوسری شادی کروائی ہو اور سوتن بننے والے خاتون شوہر کی سابقہ محبوبہ ہو۔
جی ہاں!بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی اس کی سابقہ محبوبہ سے شادی کروائی۔
تروپتی شہر کے ایک مقامی ویڈیو مواد تخلیق کرنے والے کلیان کی سوشل میڈیا پر وملہ نامی خاتون سے دوستی کے بعد شادی ہوئی۔
شادی کو کچھ وقت گزرا تو وملہ کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کے ماضی میں وشاکا پٹم کی کسی خاتون سے رومانوی تعلقات تھے، جو کلیان سے اب بھی شادی کی خواہاں ہے۔وملہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خود اہتمام کیا اور دونوں کی شادی کروا دی جس کے بعد تینوں ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago