شلپا شیٹھی شوہر کی فحش فلموں کے سکینڈل میں گرفتاری کے ایک ماہ بعد دوبارہ کام پر واپس آئیں تو شو کے سیٹ پر روپڑیں ، کیا ہوا تھا ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کی پورن فحش فلموں کے سکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی بار ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 19 جولائی کو اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی ممبئی کرائم برانچ نے کئی بار پوچھ تاچھ کی ہے۔ شلپا شیٹھی ڈانس رئیلیٹی شو ”سپرڈانسر سیزن4“ کی جج بھی ہیں تاہم شوہر کی گرفتاری کے بعد انہوں نے کام سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردی تھیں۔

لیکن حال ہی میں شلپا شیٹھی تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں شو کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو انتظامیہ مسلسل شلپا شیٹھی کے ساتھ رابطے میں تھی اور انہوں نے بتایا کہ شلپا شیٹھی صرف اپنے بچوں اور فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اپنے لیے بھی شو میں واپس آنا چاہتی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ”سپر ڈانسر شو سیزن 4“ کی ٹیم اور دیگر ججز انوراگ باسو اور گیتا کپور نے شلپا شیٹھی کا سیٹ پر پرتپاک استقبال کیا جس کی وجہ سے وہ جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔اس سے قبل انوراگ باسو نے ایک انٹرویو میں شلپا شیٹھی کی شو میں غیرحاضری پر کہا تھا کہ ”سپر ڈانسر 4 “ کی پوری ٹیم شلپا شیٹھی کو یاد کررہی ہے کیونکہ ہم صرف ڈانس شوکی ٹیم نہیں ہیں بلکہ ہم ایک چھوٹی سی فیملی بن چکے ہیں جس کا اگر ایک فرد بھی موجود نہ ہوتو بہت مشکل ہوتی ہے شلپا ہمیں بہت عزیز ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by B O L L Y W O O D (@filmygalaxy)