صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں موجودامریکی فوجیوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی باشندوں کے مکمل انخلا تک امریکی افواج افغانستان میں رکھنے کا اعلان کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ خواہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن ختم ہی کیوں نہ ہوجائے، آخری امریکی شہری کے اخراج تک امریکی فوج افغانستان میں موجود رہیں گے .

صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ ڈیڈ لائن سے پہلے امریکی اور اتحادی ممالک کے باشندوں کو افغانستان سے نکالنے کی حتی المقدور کوشش کرے گا، اگر اس کے بعد بھی کوئی امریکی وہاں رہ جاتا ہے تو ہماری افواج انخلا تک وہیں ٹھہری رہیں گی . کابل اور افغانستان کے غالب حصے پر تسلط کے بعد اب بھی 15000 سے زائد امریکی باشندے افغانستان میں موجود ہیں . صدر جوبائیڈن نے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طالبان نے خود کو تبدیل کیا ہے اور اگر وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری طالبان کو تسلیم کرے تو اس کا فیصلہ خود انہیں کرنا ہوگا . امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طالبان کی فکر تبدیل ہوئی ہے بلکہ وہ خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں اور شناختی بحران سے گزر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں