سابقہ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’امریکا میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک جسنی زیادتی کا کیس سامنے آتا ہے، مگر اس وقت پوری دُنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے . ‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ہر پلیٹ فارم پر یہ ثابت کیا جارہا ہے کہ ان 400 آدمیوں میں ایک بھی کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں تھا بلکہ سب جانور تھے . ‘ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’میں نہیں مانتی کہ وہاں موجود ہر آدمی بُرا تھا، پاکستان میں کچھ غلط ذہنیت کے لوگ ضرور ہیں مگر سب غلط نہیں . ‘سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے میری قوم کے بھائیوں، بیٹوں سے پیار ہے، میں ان کی عزت کرتی ہوں . ‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یا اللّہ! ہماری بہنوں بیٹیوں کو محفوظ اور صحیح راستے پر چلا، جو مرد غلط ہیں انہیں احساس ہو کہ ایسے کاموں سے صرف لڑکی کی ہی نہیں بلکہ لڑکوں کی عزت بھی خراب ہوتی ہے . ‘ واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا . سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی . فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے . دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے . . .امریکہ میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک ریپ ہوتا ہے . مگر اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے، ہر پلیٹ فارم پر یہ ثابت کیا جارہا ہے کہ ان 400 آدمیوں میں ایک بھی کسی کا بھائ یا بیٹا نہیں تھا، سب جانور تھے . میں نہیں مانتی، پاکستان میں کچھ غلط ذہنیت کے لوگ ضرور ہیں . pic.twitter.com/nbNUy6i5A8
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 20, 2021