امریکی کرنسی میں بڑی کمی ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آخری کاروباری روز کے آغاز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے آرہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی

اور ڈالر اب تک ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جمعرات کے روز بھی کاروباری دورانیے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 2.5ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری اور آنے والے دنوں میں وزیرخزانہ کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام سے ریلیف سے متعلق مذاکرات کی خبروں کے باعث آج بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا رہا۔مسلسل تنزلی کے سبب ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 223 اور 222روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 227، 226، 225 اور 224روپے سے بھی نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر گھٹ کر 221.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر طلب قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 2.01روپے کی مزید کمی سے 221.93 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 3.50روپے کی کمی سے 223.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین نے کہا کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر پر دبا، برآمدات میں کمی اور اوپیک کی یومیہ 20لاکھ بیرل پیداوار میں کمی کے

فیصلے سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان کے باوجود پاکستان میں خلاف توقع ڈالر کی تنزلی ہو رہی اور یہ تنزلی وزیر خزانہ کی روپے کو مستحکم رکھنے میں مہارت کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے ڈالر کی سٹے بازی پر سخت نگاہ رکھے جانے اور ہر قسم کے فارن کرنسی ایکس چینج کو مانیٹر کرنے کی حکمت عملی سے سٹے باز محتاط ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ سے وابستہ مثبت توقعات اور بیرونی دنیا سے سیلاب ریلیف کی مد میں فارن کرنسی فنڈز کی آمد سے فی الوقت ڈالر تسلسل سے ریورس گیئر میں ہے۔

Recent Posts

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

1 min ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

5 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

10 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

20 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

23 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

31 mins ago