آدھے سر کا درد کا تعلق ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے سے ہے، تحقیق

لندن(قدرت روزنامہ) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آدھے سر کے درد کا تعلق ڈیمینشیا کا مرض لاحق ہونے کے خطرات میں اضافے سے ہے۔Journal of Headache and Pain میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے کورین نیشنل ہیلتھ انشورنس اسکریننگ کے 2002 سے 2019 تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا جو مریض مائیگرین میں مبتلا ہیں ان میں ان لوگوں کی نسبت جو مائیگرین میں مبتلا نہیں ہیں ڈیمینشیا کے خطرات زیادہ ہے یا نہیں۔
سائنس دانوں کی جانب سے مجموعی طور پر 88 ہزار 390 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن میں 44 ہزار 195 افراد مائیگرین میں مبتلا تھے جبکہ باقی 44 ہزار 195 افراد مائیگرین میں مبتلا نہیں تھے۔مائیگرین ایک اعصابی مسئلہ ہے جس میں شدید سردرد ہوتا ہے اور یہ اکثر اپنے ساتھ ’اورا‘ کی علامات رکھتا۔ یہ علامت اپنے اندر فالج اور دل کے دورے کے خطرات رکھتی ہے۔مائیگرین سے دنیا بھر کی 15 فی صد آبادی متاثر ہوتی ہے اور زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد اس میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ڈیمینشیا بوڑھے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے 16 سال کے عرصے پر محیط جائزے میں مائیگرین کی تشخیص کے بعد مختلف اقسام کے ڈیمینشیا کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں مائیگرین میں مبتلا ہر10 ہزار مریضوں میں ڈیمینشیا کے 139.6 کیسز سامنے آئے جبکہ وہ مریض جو ڈیمینشیا میں مبتلا نہیں تھے ان میں یہ شرح 107.7 کیسز کی تھی۔محققین کا کہنا تھا کہ مائیگرین کے مریضوں کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

22 mins ago

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

28 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

42 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

1 hour ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

1 hour ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

1 hour ago