کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی۔کوئٹہ میں پولٹری ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی، پولٹری ڈیلرز کی ہڑتال ختم ہونے کےبعد شہر میں مرغی کے گوشت کی دکانیں کھل گئیں۔
دکانیں کھلنے کے بعد کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 700 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 600 روپے مقرر کردی گئی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کے ریٹ کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیلر ،سپلائر اوردکاندار کے منافع کا تعین بھی کر دیا گیا ہے، شہریوں نے دو ہفتوں سے جاری پولٹری ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری نرخ نامے پر گوشت کی فراہمی کیخلاف ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

3 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

4 hours ago