ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل، جسم پر زخم کے 13 نشانات

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ہو گیا اور رپورٹ جاری کر دی گئی . لاہور پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کا میڈیکل یکی گیٹ کے علاقے میں واقع نواز شریف اسپتال میں کیا گیا .

جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے جسم پر سوزش کے نشانات پائے گئے ہیں . میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم کی گردن اور دائیں ہاتھ پر سوجن ہے، سینے کے دائیں طرف 3 اور بائیں بازو پر بھی 3 خراشیں ہیں . ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی کمر اور دونوں پاؤں پر بھی خراشیں پائی گئی ہیں . میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم کے جسم پر 13 نشانات واضح ہیں، متعدد نیل بھی ہیں، دونوں کانوں پر بھی سوجن ہے، جبکہ گردن پر نوچے جانے کے نشانات ہیں . واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا . یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا . سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی . فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا . وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے . دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں