نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کے لیے خوشخبری، پالپا نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے پائلٹس کی تنظیم پالپا نے ملک بھر کی ایئرلائنز کے پائلٹس کو بھی ممبرشپ دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان کے پائلٹس کی تنظیم پالپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے پی آئی اے کے علاوہ اب نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کو بھی تنظیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پہلے مرحلے میں نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کو ایسوسی ایٹڈ ممبرشپ دی جائے گی۔پالپا کے ذرائع کے مطابق پالپا کے قوانین میں تبدیلی کے بعد نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کو تنظیم کی کونسل ممبر شپ دی جائے گی۔
پالپا کے صدر کیپٹن سلمان چوہدری کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لئے پالپا کا کردار مزید اہم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پائلٹس کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پائلٹس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن فار پائلٹس نے بھی پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئرلائنز کے پائلٹس کو پالپا میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

Recent Posts

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

3 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

15 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

28 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

6 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

6 hours ago