چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

میانوالی (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بند کمرےمیں بیٹھ کرچارلوگوں نےمجھےمروانےکا فیصلہ کیا ہے۔ میانوالی میں تحریک انصاف کے پاورشو سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ گیم یہ ہےکہ بند کمرے میں بیٹھ کرچارلوگوں نےمجھےمروانے کا فیصلہ کیا۔ مجھےکسی نےقتل کیاتوکہیں گےکسی مذہبی جنونی نےقتل کیاہے۔ کان کھول کرسن لومیں نےایک ٹیپ بناکررکھی ہوئی ہے۔ چارلوگ جوپلاننگ کررہےہیں وہ آڈیومیں موجود ہے۔ جس دن مجھےکچھ ہواتووہ ٹیپ ریلیزہوجائےگی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی جان کی قربانی دوں گا اپنے ملک کیا آزادی کے لیے۔ ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔ حقیقی آزادی کے جہاد کے لیے سب کو تیار کررہا ہوں۔ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ اچھا ہوا شہباز شرہف کو چھ ماہ بعد مراسلہ یاد آیا گیا، ہم تو چھ ماہ سے تحقیقات کا کہہ رہے تھے۔سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ لوگوں سے پوچھیں جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم بل ادا کریں یا خوراک اور بچوں کی فیسیں ادا کریں۔ چار پانچ ماہ میں ان لوگوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیے۔ یہ لوگ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔
عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا کی جنگ میں شامل ہو کراسّی ہزار پاکستانی مارے گئے کیوں کہ ہم ان کے غلام تھے۔ جن کی جنگ لڑ رہے تھے وہ یہاں ہم پربمباری کر رہے تھے، پینتیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اوراربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس جنگ کی وجہ آج بھی ہمارے فوجی جوان جنگ لڑرہے ہیں اورشہید ہو رہے ہیں۔ کیا کسی نے پوچھا کہ ہمیں ان کی جنگ میں شریک ہونا چاہایے تھا؟ جبکہ میں ہروقت یہی کہتا تھا اورمجھ پر طالبان خان کا الزام لگایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے لوگوں کے لیے ہوں، انصاف انسانوں کو آزاد کرتا ہے، انسانوں کو حقوق دیتا ہے، اگر یہ لوگ رہ گئے ہمارے اوپرتوسمجھیں ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ پہلے مشرف نے انھیں این آر او دیا۔ ان دونوں کرپٹ خاندانانوں کے کیسز ختم کرائے گئے اور مجھے بارباربلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی اوراب انھیں پھر این آر او مل گیا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ مریم! خدا کا واسطہ سچ بولنا سیکھو، تم پر کیس عمران خان نے نہیں بنائے تھے۔ آپ پکڑی گئی تھیں، پانامہ پیپرز کا انکشاف ہوا تھا، اس میں آپ کا نام آیا۔ اربوں روپے کے محلات مریم بی بی کے نام پرتھے اور یہ جھوٹ بولتی رہیں۔ جب انکشاف ہوا تو بھائی نےکہا کہ ہمارے چار فلیٹ ہیں پھرکہتی ہیں کیوں کہ میں عدالت سے چھوٹ گئی ہوں اس لیے بے قصورہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دوبارنوازشریف نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا، آپ بچ گئی ہیں تو اسے بھی این آر مل جائے گا تو زرداری بھی بچ جائے گا۔ آج اگر آپ پاکستان میں طاقتور ہو تو یہاں کا انصاف آپ کو نہیں پکڑے گا یہاں کا قانون صرف غریب لوگوں کو پکڑے گا۔ ہماری آ گے تباہی اس لیے ہے۔سابق وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کےوطن واپس آنےکاانتظارکررہاہوں۔ نوازشریف کاایسااستقبال ہوگاکہ وہ اور ان کے ہینڈلرز یاد رکھیں گے۔ شہبازشریف سےزیادہ بزدل آدمی کوئی نہیں۔ شہبازشریف اورانکےہینڈلرزپوری تیاری کرلیں،سب فیل ہوجائیں گے۔ ایسی پلاننگ بھی کررہاہوں جوتاریخ میں کسی نےنہیں کی۔
سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ یہ ہرجگہ مارکھارہےہیں،انہوں نےجعلی آڈیو،ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سےآڈیولیکس باعث تشویش ہے۔ راناثنا،شہبازشریف سن لوکپتان کی تیاری تم سےبہترہے۔ اسلام آبادکی طرف مارچ توپلان کاصرف ایک حصہ ہے۔ بہت سوچ بچارکےساتھ پلاننگ کررہاہوں۔ تمہاری ساری پلاننگ فیل ہوجائےگی۔ آپ کوالیکشن کروانےپڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی ایک خاصیت ہےجوتےاچھےپالش کرتاہے۔ حقیقی آزادی جہادکیلئےسب کوتیارکررہا ہوں۔ میانوالی والو تیاری کرلوجب کال دوں توباہرنکلنا ہے۔ مجھےلگتا ہےمیانوالی والے ہی اسلام آباد بھر دیں گے۔ ہمارا مقابلہ چور، ڈاکو اور مافیاز کےساتھ ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ جعلی آڈیوز اورویڈیوزکی ماہرمریم نوازہیں، ن لیگ کوبتاناچاہتاہوں جعلی ویڈیوز، آڈیوزبنانامشکل کام نہیں۔