جرمنی کا سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان

برلن (قدرت روزنامہ) جرمنی نے سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ یورو امداد دینے کا اعلان کردیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ جرمن ہم منصب نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ لگانا مشکل ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جرمن کمپنیاں پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جرمن ہم منصب نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سیلاب متاثرین کی امداد اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے کس قدر تباہی ہوئی، اندازہ لگا نا مشکل ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، سیلابی پانی سے بننے والے مچھر ملیریا کا سبب بن رہے ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہو رہا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے، جرمن کمپنیاں پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جرمنی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، افغانستان کے بہت سارے لوگوں کو جرمنی میں پناہ دی ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہمان نوازی پر جرمنی کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان میں مون سون جون کے وسط میں شروع ہو کر اگست کے اختتام تک جاری رہی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات ہیں، پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔

Recent Posts

ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے درمیان لفظی گولہ با ری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور انکے سابق شوہر ارباز خان کے درمیان لفظی…

1 min ago

فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی…

2 mins ago

حنا آفریدی نے اپنی شادی، مستقبل کے شریک حیات اور طلاق کے بارے میں بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حال ہی میں میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا آفریدی…

7 mins ago

توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس: علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس…

22 mins ago

وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے…

26 mins ago

پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ کے…

32 mins ago