حنا آفریدی نے اپنی شادی، مستقبل کے شریک حیات اور طلاق کے بارے میں بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حال ہی میں میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حنا آفریدی نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے طلاق کے بڑھتے ہوئے تناسب پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔لائف پارٹنر کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ محبت کی شادی کو ترجیح دیں گی کیونکہ آپ کے لائف پارٹنر کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا لائف پارٹنر ان کے کام کی نوعیت کو سمجھے، جہاں انہیں کبھی کبھی رات دیر تک کام سے آنا پڑتا ہے، اسے ان کی فطرت کے بارے میں اندازہ ہونا چاہئے ، ان کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے شوہر پر بھروسہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کے درمیان بہت مثبت اور محبت بھرا رشتہ دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کے شریک حیات سے زیادہ توقعات ہیں، انہیں محبت اور احترام کی ضرورت ہے کیونکہ پیسہ دونوں ہی کما سکتے ہیں۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ، طلاق کے حوالے سے میری ملی جلی رائے ہے، یہ ناکامی بھی ہوسکتی ہے اور یہ آزادی بھی ہو سکتی ہے۔ میں ففٹی ففٹی کہوں گی، کیونکہ اگر کسی نے ایک ظالم شوہر ہونے کی وجہ سے طلاق سے چھٹکارا پا لیا ہے، تو یہ ایک آزادی ہوگی۔ تاہم، اگر کوئی لڑکی اپنے شوہر کو اپنی انا میں چھوڑ دیتی ہے تو یہ ناکامی ہوگی۔

حنا آفریدی ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان کا تعلق پشتو خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”پہلی سی محبت“ سے کیا تھا ، بنیادی طور پرحنا آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز بیوٹی بلاگر کے طورپرکیا اور بعد میں انہوں نے ماڈلنگ میں قدم رکھا۔ انہوں نے بہت سے برانڈز کے لئے ایک ماڈل کے طورپرکام کیا۔

”پہلی سی محبت“ میں ان کے کردار ”بشریٰ“ نے بہت شہرت حاصل کی۔ وہ فی الحال ”اکھاڑہ“ میں اپنے کردار ”ریشما“ کے لئے تعریف وصول کر رہی ہیں۔ مداحوں نے انہیں اسامہ خان کے ساتھ ”کچا دھاگا“ میں بھی پسند کیا۔

Recent Posts

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی…

8 mins ago

ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے…

11 mins ago

لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس چارج کیے گئے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،…

19 mins ago

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پریوینشن آف…

28 mins ago

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

6 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

6 hours ago