قدوس سے کوئی اختلاف نہیں، لسبیلہ کی تقسیم کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے کوئی اختلاف نہیں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ لسبیلہ کو 2اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا بلوچستان میں عملی طور پر کوئی اپوزیشن نہیں حکومت پر مثبت تنقید کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں حب کو ضلع بنانے کے خلاف روجوع کیا ہے ہمارا مقصد تنقید برائے نتقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے ریکارڈ پر تسلیم کیا ہے کہ حب کو ضلع بنانے میں ان سے جلد بازی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نیا ضلع بنانا سب سے آسان کام ہے حب کو ضلع بنانے میں تمام قوانین کو بائپاس کیا اگر ضلع بنانا نا گزیرہے تو اس کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل دے جو معاملات حل کریں انہوں نے کہا کہ عدالت آئے ہیں دیکھتے ہیں عدالت اب کیا فیصلے کرتے ہیں اگر حکومت چاہیے تو اسے کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر کے دوبارہ منسوخ کیا جاسکتا ہے ایک سوال کے جواب میں جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں عملی طور پر کوئی اپوزیشن نہیں ان کی خاموشی قابل افسوس ہے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اسمبلی کے فلور پر عوام کی بھر پور نمائندگی کریں اور حکومت کی خامیوں پر تنقید کریں اور اپنی تجاویز دیں لیکن بلوچستان اسمبلی میں عملی طورپر کوئی چیز اس طرح نہیں .

.

.

متعلقہ خبریں