اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے . ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر سے متعلق گفتگو کی گئی .
اس موقع پر شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، حکومت عوام کو معیاری براڈ بینڈ و انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے .
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا اہم کردار ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے . انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی کے لیے ملائیشین کمپنی کی سپورٹ اہم ہے، ملائیشین کمپنی ڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹو میں کردار ادا کرے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے، ملائیشین کمپنی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرے . ملائیشین وفد کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کردار لائق تحسین ہے .