سندھ میں سیلابی صورتحال، پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کو جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے 18 اکتوبر کو جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب جیسی آفت کے باعث پیپلزپارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر کو اس سال جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام وزرا اور پارٹی کارکنان کو سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کی ہدایت کی ہے .
بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی ہے کہ اس سال صرف ایک تقریب شہداء کارساز پر کی جائے . واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کارساز کے مقام پر دھماکوں سے سیکڑوں پیپلزپارٹی کارکن جانبحق و زخمی ہو گئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں