پوری قوم انقلاب کے لئے تیار ہے، حلیم عادل

کراچی (قدرت روزنامہ)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم انقلاب کے لئے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سندھ حکومت کی جانب سے درج جھوٹے کئے گئے کیس میں اینٹی انکروچمنٹ کورٹ میں پیش ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم علدیہ کا احترام کرتے ہیں جس کا ثبوت ہمارے کپتان نے بھی دیا ہے، عمران خان خود چل کر جج کے پاس معزرت کرنے گئے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھ پر جو دو کیس کئے گئے ہیں اس کا نہ سر ہے نہ پیر ہے، یہ لوگ مجھے دبانا چاہتے تھے خاموش کرانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے آج سندھ ڈوبا ہوا ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں لوگ مر رہے ہیں، بلاول کی سندھ میں ناکام حکومت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل بھی 150 ارب روپے جرمنی نے دیئے، یہ پیسے آرہے ہیں جا کہاں رہے ہیں، 119 جہاز امداد کے آئے کسی نے نہیں دیکھا سامان کہاں گیا۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جوڑ توڑ کر کل عمران خان صاحب کی آڈیو بنائی گئی ہے، قوم سمجھ چکی ہے جھوٹی آڈیو بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم انقلاب کے لئے تیار ہے، حقیقی آزادی مارچ میں سندھ سے بڑی تعداد میں شمولیت ہوگی۔