سوات میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، تین جوان زخمی اور دو دہشت گرد ہلاک
سوات (قدرت روزنامہ)سوات میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین جوان زخمی جب کہ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سوات رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین جوان زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک ملزمان، دہشت گردوں کے سہولت کار تھے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔