رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ یہ سب انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔