سونیا حسین اپنی نئی فلم میں کس کردار میں نظر آئیں گی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہسونیا حسین اپنی نئی فلم ”دادل“ میں باکسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں محض خوف کیخلاف مزاحمت نہیں کرتی، میں وہ باہمت خاتون ہوں جس کا زندگی نے شاید کبھی تصور بھی کیا ہو، میں حیا بلوچ ہوں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)


اداکارہ نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ گینگسٹر کرائم تھرلر فلم ”دادل “ سے اپنی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کررہی ہوں، میرا کردار لیاری سے تعلق رکھنے والی باہمت اور حقیقی فائٹر کی عکاس کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم دادل کی کہانی لیاری کی مشہور باہمت باکسر حیا بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جس میں سونیا حسین کے ہمراہ محسن عباس حیدر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔اس فلم کو آئندہ سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔