نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اہم پیشرفت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کیسز بند نہیں ہوں گے . اس حوالے سے ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے نیب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں سے واپس ہوئے کیسز کا ریکارڈ اور شواہد ہمیں فراہم کیا جائے .


خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر محکمہ انٹی کرپشن عوامی مفاد کا محافظ ہے لہٰذا نیب راولپنڈی ، ملتان اور لاہور کے کیسز کا ریکارڈ ہمیں فراہم کیا جائے . نیب کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پچاس کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن ، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز، اختیارات کے غلط استعمال کے عدالتوں سے واپس کیسز اور عوام سے فراڈ کے کیس بھی 100سے کم شکایات ہونے پر کیس انٹی کرپشن کو منتقل کئے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں