افسوس! پاکستان کے بیٹوں نے مایوس کیا: شنیرا اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس! پاکستان کے بیٹوں نے مایوس کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’میرا دل پاکستان کے تمام نیک لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے۔‘


شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان واقعہ کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ آپ کے بہت سے بھائیوں نے آپ کو مایوس کیا۔‘
وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ مینارِ پاکستان واقعے پر بےحد شرمندہ ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’آپ سب نے مینارِ پاکستان واقعے کی فوٹیج دیکھی ہے، کیا اب ہم سب بیدار ہیں؟ کیا ہر کوئی دیکھتا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اب سُنے جا رہے ہیں؟‘
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’یہ ٹھیک نہیں ہے، جو ہورہا ہے وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔‘