اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے معروف اداکارہ عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اب انہوں نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے .
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ونیزہ احمد نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران عائزہ خان کو پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ونیزہ احمد نے اب یہ وضاحتی بیان سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنے بعد جاری کیا ہے .
ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ اُن کا اپنے اس بیان کے دوران اشارہ عائزہ خان کی طرف نہیں تھا، انہوں نے اپنے یہ بیان کے دوران خود کو سلیبرٹی قرار دینے والی ایک ٹک ٹاکر سے متعلق دیا تھا جس کے چھوٹی سی عمر میں لاکھوں فالوورز تھے .
View this post on Instagram
ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ایک طرف میرے جیسی شخصیت کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ خود کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کروں .
انہوں نے ایک طبی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے استعمال کو ذہنی صحت کے لیے مضرِ صحت قرار دیا اور کہا کہ وقت بہت قیمتی چیز ہے، ایک بار ہاتھ سے نکل جائے تو دوبارہ واپس نہیں آتا ہے، اس کا عقلمندی سے استعمال کرنا چاہیے .
واضح رہے کہ ونیزہ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اپلوڈ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ نہیں ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دینا، بھئی ہم ایسا نہیں کر سکتے .
ونیزہ احمد نے کہا تھا کہ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے (اس دوران نعمان اعجاز نے ونیزہ احمد کو بتایا کہ وہ اداکارہ عائزہ خان ہیں) . ونیزہ احمد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس اداکارہ کے اکاؤنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں .