بھارت کے لیجنڈری اداکار اپنی فلم کی ریلیز کے دن چل بسے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے لیجنڈری اداکار ارون بالی اپنی فلم کی ریلیز کے دن انتقال کر گئے۔فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کو’رینچھوڑ داس چھانچھڑ‘ بنانے والے کردار ’شمل داس چھانچھڑ‘ یعنی اداکار ارون بالی ممبئی میں انتقال کر گئے۔
ارون بالی کے بیٹے انکش کے مطابق، اداکار ایک اعصابی بیماری میں مبتلا تھے، جسے ’میاستھینیا گریویس(Myasthenia Gravis) ‘کہتے ہیں۔

بیٹے انکش نے بتایا کہ یہ ایک نایاب خودکار قوت مدافعت کی بیماری ہے، جو عصبی عضلاتی مواصلات میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دو تین دن سے والد کا مزاج کافی بدلا ہوا سا تھا اور اُنہوں نے اپنے نگراں کو واش روم لے جانے کو کہا پھر باہر آنے کے بعد ان کو بٹھایا اور اس کے بعد وہ نہیں اُٹھے۔
یاد رہے کے اس سال کے آغاز میں اُنہیں ہیرانندانی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا۔اداکار ارون بالی نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1989ء میں ٹیلی فلم’دوسرا کیول‘ سے کیا تھا۔اداکار نے کئی مشہور ٹی وی شوز اور میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ آخری بار اداکار ارون بالی کو فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں دیکھا گیا۔