سنتھیا رچی پولی کلینک اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے حکام کاکہنا ہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق گزشتہ شام بے ہوشی کے بعد سے اب سنتھیا رچی کی طبیعت بہتر ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ کے معائنے کے بعد انہیں گھر بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی اپنے گھر میں پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سنتھیا کو طبیعت نہ سنبھلنے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔امریکی شہری سنتھیا رچی نے ماضی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں پر دست درازی جیسے سنگین الزامات لگائے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے امریکی شہری کے ان الزامات کی تردید کی تھی۔