پرائمری ٹیچرز کا دھرنا؛ اساتذہ کی حکومت کو کل 1 بجے تک آخری ڈیڈ لائن

پشاور (قدرت روزنامہ)اساتذہ نے حکومت کو کل 1 بجے تک آخری ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ صوبائی قیادت نے صوبہ بھر سے اساتذہ کو پشاور بلا لیا ہے۔عزیز اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں تمام پرائمری سکولز (مردانہ و زنانہ) مکمل بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے تمام پرائمری سکول کے سو فیصد سٹاف پشاور کیلئے نکلیں گے،6 اکتوبر سے بھی کئی زیادہ کی تعداد میں اساتذہ کا سمندر پشاور میں موجود ہوگا، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو جناح پارک کی بجائے دوبارہ مرکزی شاہراہ پر ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نماز عصر اسمبلی چوک میں اداکریں گے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات کا زمہ دار حکومت خود ہوگی، تمام اساتذہ ہر لحاظ سے متفق، متحد اور پرامن رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیر کو فائنل راؤنڈ ہوگا فیصلہ کن نتائج تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عزیز اللہ خان نے مزید کہا کہ کل پیر کو تمام اساتذہ کرام 11 بجے جناح پارک پشاور پہنچیں گے۔