وزیر خزانہ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گندم کی فی من امدادی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار سے 3200 روپے فی من مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے فی من مقرر ہے۔