لاہور(قدرت روزنامہ) مشہور ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں ایک خاتون کیساتھ پیش آنے والے بہیمانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’فیمنسٹ‘ کے اس دعوے کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کسی عورت کی حرمت اور عزت محفوظ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو ’فیمنسٹ‘ کا سب سے بڑا ناقد تصور کیا جاتا ہے، وہ متعدد ٹیلی وژن پروگراموں میں ببانگ دل یہ کہتے نظر آتے رہے ہیں کہ ’فیمنسٹ‘ دراصل غیر ملکی ایجنڈا اور ہماری اقتدار اور روایات کے خلاف ہے۔
تاہم اب لاہور میں ایک خاتون کیساتھ پیش آئے واقعے نے انھیں یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ’فیمنسٹ‘ درست ہیں، یہ بات اب سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے کہ ہمارے ملک میں عورت محفوظ ہی نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو دیکھی، وہ بہت دل گرفتہ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس پر بات کریں لیکن ان کے پاس اس بہیمانہ واقعے کی مذمت کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک نہتی خاتون پر حملہ کرنے والے غنڈے تھے جنہوں نے ملک کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا ہے۔ کیا کوئی پاکستانی اس واقعے کا دفاع کر سکتا ہے کہ ایک مسلم ملک میں ایک نہتی خاتون پر سینکڑوں افراد نے حملہ کیوں کیا؟انہوں نے کہا کہ جب ان غنڈوں نے اس نہتی خاتون کو گھیرا ہوا تھا تو وہاں کوئی ایک بھی غیرت مند شخص نہیں تھا جو اپنی جان پر کھیل کر اس کی عزت بچا سکتا؟
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…