اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اگر ذمہ داریاں پوری نہ کرتے توشاید یہاں تک نہیں پہنچتے۔تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنز فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا کہ اس منصوبےسے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی گمان نہیں تھا تھرپار کر کے ریگستان سےکوئلہ درآمدہوگا لیکن آج تھرپارکرکےریگستان سے ہم فیصل آباد کی انڈسٹری چلارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تھرکول منصوبے کے بعد مائننگ کا منصوبہ شروع کیا ہے اور مختلف اضلاع میں ایسے پراجیکٹ شروع کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبے سے تھر کے عوام کو روزگار ملے گا اور تھر کے اس ماڈل کو استعمال کر کے پورے پاکستان کو بدل سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچاہے اور سیلاب سے جہاں نقصان ہوا وہاں کام کرنےکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی کا ایک نیاسلسلہ شروع کرنا ہوگا اور اگر محنت کریں تو ایک سال میں گرین انرجی انقلاب لاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ملک بھر میں بڑی قدرتی آفت آئی جس سے انفرااسٹرکچر کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیں گے اور سیلاب سے متاثر کسانوں کی فصلوں کیلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…