وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اگر ذمہ داریاں پوری نہ کرتے توشاید یہاں تک نہیں پہنچتے . تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنز فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بلاول بھٹو نے کہا کہ اس منصوبےسے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا .


انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی گمان نہیں تھا تھرپار کر کے ریگستان سےکوئلہ درآمدہوگا لیکن آج تھرپارکرکےریگستان سے ہم فیصل آباد کی انڈسٹری چلارہے ہیں . انہوں نے بتایا کہ تھرکول منصوبے کے بعد مائننگ کا منصوبہ شروع کیا ہے اور مختلف اضلاع میں ایسے پراجیکٹ شروع کیے جاسکتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبے سے تھر کے عوام کو روزگار ملے گا اور تھر کے اس ماڈل کو استعمال کر کے پورے پاکستان کو بدل سکتے ہیں . وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچاہے اور سیلاب سے جہاں نقصان ہوا وہاں کام کرنےکی ضرورت ہے .
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ترقی کا ایک نیاسلسلہ شروع کرنا ہوگا اور اگر محنت کریں تو ایک سال میں گرین انرجی انقلاب لاسکتے ہیں . انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ملک بھر میں بڑی قدرتی آفت آئی جس سے انفرااسٹرکچر کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیں گے اور سیلاب سے متاثر کسانوں کی فصلوں کیلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں