قطر نے آبنائے ہرمز میں مستقل ٹرانزٹ فیسوں کی مخالفت کردی، عارضی چارجز پر مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار

سنگاپور(قدرت روزنامہ) قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر مستقل ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات بالآخر دنیا بھر کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالیں گے۔

سنگاپور میں منعقدہ شنگری لا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور، شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ قطر اور اس کے خلیجی شراکت دار اس اہم آبی گزرگاہ پر کسی بھی مستقل ٹول یا فیس کے نظام کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ جہاز رانی پر فیسوں کا نفاذ بالآخر صارفین کے لیے اشیاء اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گا، اس لیے وہ ایسے اقدامات کے خلاف ہیں۔اگر مخصوص اور محدود مدت کے لیے بارودی سرنگوں کی صفائی یا دیگر حفاظتی اقدامات کے اخراجات پورے کرنے کی غرض سے عارضی فیس عائد کرنے کی تجویز پیش کی جائے تو اس پر بات چیت اور مذاکرات ممکن ہیں۔

WhatsApp
Get Alert